رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح 542 ارب روپے پر آ گیا

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح 542ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پاکستان فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ 542ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2016کے بعدکم ترین سطح ہے ،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ کاحجم 1.538ٹریلین …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح 542ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پاکستان فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ 542ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2016کے بعدکم ترین سطح ہے

،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی بجٹ خسارہ کاحجم 1.538ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی محصولات کاحجم 10.008ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.227ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،

مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی محصولات کاحجم 4.115ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.642ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے،پہلی ششماہی میں ایف بی آرکے محصولات کاحجم 6.161ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.625ارب روپے کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے

،مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایف بی آرکی محصولات کاحجم 3.276ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.062ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے، اعدادوشمارکے مطابق مجموعی اخراجات کاحجم 7.030ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.201ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے،پہلی ششماہی میں اخراجات جاریہ کاحجم 6.836ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.702ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 11فیصدکم ہے،مارک اپ ادائیگیوں کاحجم پہلی ششماہی میں 3.564ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.142ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،

دفاعی اخراجات کاحجم 1.045ٹریلین روپے،گرانٹس کاحجم 880ارب روپے،زرتلافیوں کاحجم 663ٹریلین روپے،پنشن 504ارب روپے اورسول گورنمنٹ ودیگرکے اخراجات کاحجم 381ارب روپے رہا،وفاقی بجٹ کاخسارہ 637ارب روپے اورمجموعی بجٹ خسارہ 542ارب روپے ریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاقی بجٹ کاخسارہ 2.313ٹریلین روپے جبکہ مجموعی بجٹ خسارہ 1.538ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،پرائمری بیلنس کاحجم 4.106ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.604ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 14فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے پہلی ششماہی میں مجموعی محصولات کاحجم 7.7فیصد اورایف بی آر محصولات کاتناسب 4.8فیصد ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بالترتیب 8فیصد اور4.9فیصدتھا،جی ڈی پی کے تناسب سے نان ٹیکس ریونیوکاتناسب 3فیصد،مجموعی اخراجات کاتناسب 5.4فیصداورپرائمری بیلنس کاتناسب 3.2فیصدریکارڈکیاگیا۔

مزید خبریں