چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قومی اسمبلی کے بینکوئیٹ ہال میں صدر مملکت اورصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہیں، ایف۔ 16 طیاروں کی فراہمی کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہیں، ایف۔ 16 طیاروں کی فراہمی کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل ہوگا، 2016ءدہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا۔ بدھ کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے بینکویٹ ہال میں صدر مملکت ممنون حسین اور اس موقع پر موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply