سازگار انجینئرنگ کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمع کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کمپنی کے 6165 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جودسمبر 2025ء کے مقابلہ میں 188.2 فیصد زیادہ ہے، دسمبر میں کمپنی کے 2139 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،مالی سال کے پہلے …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمع کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کمپنی کے 6165 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جودسمبر 2025ء کے مقابلہ میں 188.2 فیصد زیادہ ہے، دسمبر میں کمپنی کے 2139 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کمپنی کے 23788 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے21093 یونٹس کے مقابلہ میں 12.8 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ہوال کے 2004 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو دسمبر کے 1165 یونٹس کے مقابلہ میں 72 فیصد زیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ہوال کے 9214 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6189 یونٹس کے مقابلہ میں 48.9 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں کمپنی کے 4161 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ہوئی جو دسمبر کے 974 یونٹس کے مقابلہ میں 327.2 فیصد زیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کمپنی کے 14574 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14904 یونٹس کے مقابلہ میں 2.2 فیصد کم ہے۔

 

مزید خبریں