لاہور۔9فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے کاشت کریں۔ کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400-77،سی پی ایف 237،سی پی ایف250 اور سی پی ایف251 اور وائی ٹی ایف جی236 درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف 240،ایچ ایس ایف 242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی …
محکمہ زراعت کی بہاریہ کماد کی منظور شدہ اقسام اور وقت کاشت بارے سفارشات جاری
لاہور۔9فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے کاشت کریں۔ کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400-77،سی پی ایف 237،سی پی ایف250 اور سی پی ایف251 اور وائی ٹی ایف جی236 درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف 240،ایچ ایس ایف 242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249،سی پی ایف 253
سی پی ایس جی2525 اور ایس ایل ایس جی1283 ہیں جبکہ پچھیتی پکنے والی اقسام میں سی پی ایف252 شامل ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ بہار یہ کماد کی کاشت کا موزوں وقت15 فروری سے31 مارچ تک ہے۔ کا شکار بر وقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں دو آنکھوں والے 30 ہزار سے یا تین آنکھوں والے20 ہزار سمے فی ایکڑ ڈالیں۔یہ تعداد موٹی اقسام میں تقریبًا100 سے120 من اور باریک اقسام میں80 سے100 من بیج سے حاصل کی جاسکتی ہے۔









