صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوازن تھا،سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوازن تھا،انہوں نے داخلہ اور خارجہ ترجیحات کا متوازی انداز میں ذکر کیا ۔ جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راستہ سے جمہوریت کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوازن تھا،انہوں نے داخلہ اور خارجہ ترجیحات کا متوازی انداز میں ذکر کیا ۔ جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راستہ سے جمہوریت کے لئے پوری قوم پر عزم ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں متوازن انداز میں پاکستان کی داخلہ اور خارجہ مسائل کے حوالے سے ترجیحات کا ذکر کیا۔ ملک میں جمہوری عمل میں تسلسل آرہا ہے اور جمہوری عمل کی مضبوطی سے ملک میں ترقی اور استحکام آئے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply