تجارتی نمائش لیپ2026 میں شرکت کے لئے 20 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 13 تا 16 اپریل منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ لیپ2026‘‘ میں شرکت کے لئے 20 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی جس میں اے آئی اینڈ …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 13 تا 16 اپریل منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ لیپ2026‘‘ میں شرکت کے لئے 20 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی جس میں اے آئی اینڈ مشین لرنگ ،انٹرپرائز سافٹ ویئر سلوشنز،ای کامرس ، انٹرٹینمنٹ اینڈ میڈیا،انرجی اور فن ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔