اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے جس کا عوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے، اسلامی ممالک کو مشترکہ مفاد کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ انہوں نے یہ …
صدر مملکت ممنون حسین کا کامسٹیک کے 15 ویں اجلاس کے شرکاءکے اعزاز میں میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے جس کا عوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے، اسلامی ممالک کو مشترکہ مفاد کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی مجلس قائمہ برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے 15 ویں اجلاس کے شرکاءکے اعزاز میں گزشتہ شب ایوان صدر میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کامسٹیک اجلاس کے شرکاءکے علاوہ وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمان اور سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔








