اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):چائنا آئل ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ (ایچ بی پی)کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہانگ کانگ ہوئی ہوا (HuiHua)گلوبل کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ایچ جی ٹی ایل) نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے لیے دکھنی فرنٹ اینڈ کمپریشن پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو پاکستان کے اپ سٹریم توانائی شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی …
ہانگ کانگ ہوئی ہوا گلوبل کارپوریشن نے او جی ڈی سی ایل کیلئے دکھنی فرنٹ اینڈ کمپریشن پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):چائنا آئل ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ (ایچ بی پی)کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہانگ کانگ ہوئی ہوا (HuiHua)گلوبل کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ایچ جی ٹی ایل) نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے لیے دکھنی فرنٹ اینڈ کمپریشن پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو پاکستان کے اپ سٹریم توانائی شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ ایم ایچ اے اے کارپوریشن کے تعاون اور اعتماد انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر سے مکمل کیا گیا جبکہ آئی ایل ایف نے انجینئرنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، ای پی سی سی منصوبہ مقررہ مدت کے اندر اور او جی ڈی سی ایل کی تکنیکی و معاہداتی ضروریات کی مکمل تعمیل کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے اہم قدرتی گیس فیلڈز میں سے ایک میں پیداواری انفراسٹرکچر کی سٹریٹجک اپ گریڈیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ نئی نصب کردہ جدید ترین کمپریشن سہولیات کو 28 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک ذخائر کی کارکردگی کو بہتر بنانے، قدرتی پیداواری کمی کو کم کرنے اور گیس کی تلاش کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فیلڈ کی ترسیلی صلاحیت کو مضبوط بنا کر اور مسلسل پیداوار کو یقینی بنا کر یہ منصوبہ براہ راست پیداواری استعداد میں بہتری اور طویل مدتی آپریشنل پائیداری میں معاون ہے۔ دکھنی منصوبے کی کامیاب تکمیل ایچ ایچ جی ٹی ایل کی پیچیدہ فرنٹ اینڈ کمپریشن منصوبوں کو درستگی، رفتار اور غیر متزلزل معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن اور کمیشننگ سرگرمیوں کے ہموارانضمام نے بین الاقوامی ایچ ایس ای معیارات، تکنیکی برتری اور آپریشنل دیانتداری کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا۔ اس کامیابی کے تسلسل میں ایچ ایچ جی ٹی ایل/ایچ بی پی-ایم ایچ اے اے (HHGTL/HBP–MHAA) جوائنٹ وینچر، اے جے سی ایل (AJCL) کے اشتراک سے اس وقت او جی ڈی سی ایل /ای این اے آد کمپریشن منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ دکھنی میں شاندار کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جوائنٹ وینچر ای این اے اد منصوبے کو بھی اسی معیار کی تکنیکی مہارت اور اعلیٰ آپریشنل کارکردگی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایچ ایچ جی ٹی ایل کا مضبوط ریکارڈ 2018 میں ناشپا فیلڈ پر 98 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ایل پی جی پراسیسنگ پلانٹ کی کامیاب تکمیل اور حوالگی بھی شامل ہے
جو ایک بڑے پیمانے کی سہولت ہے اور کمپنی کی تکنیکی مضبوطی، قابل اعتماد کارکردگی اور اعلیٰ صنعتی معیارات کی پابندی کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔او جی ڈی سی ایل، آئی ایل ایف اور ایچ ایچ جی ٹی ایل/ایچ بی پی-ایم ایچ اے اے اعتماد جوائنٹ وینچر کے درمیان تعاون مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے اور پاکستان کے توانائی تحفظ کے اہداف کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پیداواری کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ اعلیٰ اثرات کے حامل اپ سٹریم حل فراہم کرنے میں سٹریٹجک شراکت داریوں کے کلیدی کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ کمپریشن سسٹمز اور پراسیسنگ سہولیات کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کے ساتھ ایچ ایچ جی ٹی ایل تیل و گیس آپریٹرز کے لیے کارکردگی میں بہتری، پیداوار میں اضافہ اور پائیدار فیلڈ ڈویلپمنٹ کے حصول میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔








