کوئٹہ۔ 10 فروری (اے پی پی):حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں سرکاری امور کو ڈیجیٹل بنانے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تمام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیاہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (BFC) سافٹ ویئر کے آپریشن سے متعلق ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، …
بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (BFC) سافٹ ویئر کے آپریشن سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد
کوئٹہ۔ 10 فروری (اے پی پی):حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں سرکاری امور کو ڈیجیٹل بنانے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تمام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیاہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (BFC) سافٹ ویئر کے آپریشن سے متعلق ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کا مقصد شرکاءکو بی ایف سی سافٹ ویئر کے عملی استعمال، طریقہ کار اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ حکومتی امور میں شفافیت، تیزی اور بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا وڑن ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرکاری نظام کو موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام نہ صرف ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لاتے ہیں بلکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر بلوچستان میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ،کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت تما م سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس سافٹ وئیر کی مدد سے تمام محکمانہ رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا اور تمام سہولیات و سروسز ایک ہی ڈیجیٹل سرفیس پر دستیاب ہوں گی۔یہ حکومتِ بلوچستان کی اصلاحاتی کوششوں کا ایک اہم جزو ہے اور اس نوعیت کی تربیت سے سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکاءنے تربیتی سیشن کو مفید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صوبے میں شفافیت اور گورننس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔









