اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس نے جدت کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت سٹاک مارکیٹ میں ہونے والے لین دین کی سیٹلمنٹ ایک دن میں مکمل کی جا رہی ہے جو اس سے قبل دو دن (T+2) میں ہوتی تھی۔ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پاکستان …
پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس میں جدت کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس نے جدت کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت سٹاک مارکیٹ میں ہونے والے لین دین کی سیٹلمنٹ ایک دن میں مکمل کی جا رہی ہے جو اس سے قبل دو دن (T+2) میں ہوتی تھی۔ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے جدید عالمی معیارات کے مطابق اپنے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا ہے۔
اس اقدام سے سیٹلمنٹ کا عمل تیز، موثر اور محفوظ ہو گیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے رقم اور سکیورٹیز کی بروقت دستیابی ممکن ہو سکی ہے۔اس موقع پر چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کو ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کے کامیاب نفاذ پر مبارکباد دی۔چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا نفاذ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو جدید عالمی مارکیٹس کے ہم پلہ لاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نظام سے لین دین کی سیٹلمنٹ میں تیزی، کائونٹر پارٹی اور مارکیٹ رسک میں کمی اور مارکیٹ لیکویڈیٹی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنائے گا، مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو عالمی معیارات اور بہترین بین الاقوامی روایات سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ اقدام مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سرمایہ کاروں کی بنیاد کو وسعت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔پی ٹی+1 سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ ریگولیٹرز اور مارکیٹ انفراسٹرکچر اداروں کے درمیان موثر تعاون اور تکنیکی تیاری کا نتیجہ ہے جو پاکستان کی مالی منڈیوں کو مزید مستحکم، شفاف اور قابل اعتماد بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔








