فیصل آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں فروری کے اختتام تک لگانے کاعمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا وقت مقرر ہ پر پھو ل بھی دینا شروع کردیتاہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں فروری کے اختتام تک لگانے کاعمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں فروری کے اختتام تک لگانے کاعمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا وقت مقرر ہ پر پھو ل بھی دینا شروع کردیتاہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرلیں۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار قلموں کی بڑھوتری کیلئے انہیں گیلی ریت یا مٹی میں گڑھا کھود کر 10سے15 روزکیلئے زمین میں الٹا رکھ کر دبا دیں اور زمین کو اچھی طرح تیار کرکے اس میں ایک بوری ٹی ایس پی، ایک بوری ایس او پی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں تا کہ زمین کی ذرخیزی کو بہترین بنانے میں مد د مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








