اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 11.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 16.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 میں تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات کی مالیت 14.8 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر …
تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 11.48 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 11.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 16.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 میں تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات کی مالیت 14.8 ملین ڈالر رہی تھی۔
اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران تعمیراتی اور کانکنی کی مشینری کی قومی درآمدات میں 1.7 ملین ڈالر یعنی 11.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








