سیالکوٹ۔ 11 فروری (اے پی پی):صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کہا کہ 13 اور 14 فروری کو ہیریٹیج کلب میں منعقد ہونے والی چوتھی تجارتی و صنعتی نمائش’’وی ایکزیبٹ 2026‘‘خواتین کاروباری شخصیات کیلئے اپنی مصنوعات کو اجاگر کرنے اور کاروبار کو وسعت دینے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگی۔ویمن چیمبر میں’’وی ایکزیبٹ 2026‘‘کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس …
سیالکوٹ،خواتین تاجروں کیلئے وی ایکزیبٹ 2026 بہترین موقع ثابت ہوگا،ڈاکٹر مریم صدیقہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 فروری (اے پی پی):صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کہا کہ 13 اور 14 فروری کو ہیریٹیج کلب میں منعقد ہونے والی چوتھی تجارتی و صنعتی نمائش’’وی ایکزیبٹ 2026‘‘خواتین کاروباری شخصیات کیلئے اپنی مصنوعات کو اجاگر کرنے اور کاروبار کو وسعت دینے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگی۔ویمن چیمبر میں’’وی ایکزیبٹ 2026‘‘کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے خواتین کو مقامی سطح پر اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا موقع ملے گا جبکہ نئے کاروبار شروع کرنے والی خواتین کو اپنی کاروباری سمت متعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ملکیتی مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے پاکستان کی پہلی اور نمایاں تجارتی نمائش کے طور پر پہچانی جانے والی “وی ایکزیبٹ” اپنے آغاز 2023 سے WCCIS کا فلیگ شپ اقدام بن چکی ہے، جو خواتین کو نئی منڈیوں تک رسائی اور پائیدار کاروباری روابط استوار کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کہا کہ ویمن چیمبر خواتین کو تجارتی شعبے میں معاونت اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ اس وقت چیمبر 200 سے زائد رجسٹرڈ خواتین تاجروں کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ اسے تیسری وی ایکزیبٹ کے موقع پر خدمات کے اعتراف میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ “وی ایکزیبٹ 2026” میں تقریباً 170 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں اکثریت سیالکوٹ جبکہ دیگر شہروں سے بھی خواتین شامل ہیں۔ اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نمائش کی پارٹنر ہے۔ ایکسپورٹ پر مبنی چیمبر ہونے کے ناطے 28 اسٹالز پر مشتمل خصوصی ایکسپورٹ پویلین قائم کیا گیا ہے جہاں برآمدی معیار کی مصنوعات اور بین الاقوامی خریداروں سے روابط کے مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش میں مختلف نوعیت کے اسٹال پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ایکسپورٹ، گولڈ، سلور پریمیم، سلور اور گزیبو (آؤٹ ڈور) شامل ہیں۔
کل 170 اسٹالز میں سے 30 فیصد اسپانسرڈ اور سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے سفیر افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ سیالکوٹ کی تاجر برادری، خصوصاً صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر، نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔صدر WCCIS کے مطابق نمائش میں فیشن و ٹیکسٹائل، لیدر و اسپورٹس گڈز، سرجیکل و بیوٹی آلات، ہینڈی کرافٹس، ہوم ڈیکور، پرسنل کیئر اور لائف اسٹائل مصنوعات سمیت مختلف شعبہ جات کی خواتین کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ نمائش کے دوران براہِ راست فروخت، بزنس ٹو بزنس روابط، برانڈ تشہیر، پینل مباحثے اور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کو دو روز تک توسیع دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔








