اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1412 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے گئے، قرض لینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2.97 ملین ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو زرعی قرضہ مشاورتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں زرعی قرضوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 25ء میں …
جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1412 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے گئے،گورنرسٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1412 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے گئے، قرض لینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2.97 ملین ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو زرعی قرضہ مشاورتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں زرعی قرضوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 25ء میں 2.58 ٹریلین روپے کے ریکارڈ زرعی قرضے تقسیم کیے گئے جو سالانہ بنیادوں پر 16 فیصداضافہ ہے ۔
انہوں نے زرعی قرضوں تک رسائی بڑھانے کے لیے زرخیز-ای سکیم کے استعمال پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کلی معیشت کے کااستحکام دوبارہ حاصل کر لیا، معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، مالی سال 26ء کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی نمو 3.7 فیصد رہی، پورے سال کا تخمینہ 3.75 سے 4.75 فیصد ہے۔جمیل احمد نے کہاکہ جنوری 2026ء میں عمومی مہنگائی کم ہو کر 5.8 فیصد پر آ گئی۔
اجلاس میں پوسٹ ہارویسٹ لیکویڈٹی بڑھانے کے لیے الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسیٹ فنانسنگ کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس کوبتایاگیا کہ الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسیٹ فنانسنگ کا مقصد فصلوں کی مجبوراً فروخت میں کمی لانا اور زرعی مارکیٹ کے باہمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔








