کابل۔13فروری (اے پی پی):افغانستان کے بعض علاقوں میں جمعہ کی صبح 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس سے 3 افراد عمارتوں سے چھلانگیں لگانے سے زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی صبح افغانستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کامرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں …
افغانستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، 3 افراد زخمی

مزید خبریں
کابل۔13فروری (اے پی پی):افغانستان کے بعض علاقوں میں جمعہ کی صبح 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس سے 3 افراد عمارتوں سے چھلانگیں لگانے سے زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی صبح افغانستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کامرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں تھا،زلزلے کے جھٹکے بلخ، سمنگان، فاریاب، جوزجان اور سرِ پل کے ملحقہ صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔








