اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.7فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.635ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.284ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.7فیصدزیادہ ہے،جنوری میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 544.7ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں …
دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 7ماہ کے دوران 10.7فیصداضافہ
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.7فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.635ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.284ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.7فیصدزیادہ ہے،جنوری میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 544.7ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 565.4ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 498.4ملین ڈالرتھا،مالی سال کے پہلے7ماہ میں یواے ای سے مجموعی ترسیلات زرکاحجم 4.783ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.205ارب ڈالرکے مقابلہ میں 13.7فیصدزیادہ ہے۔









