اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈکمپنی(پی پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔عارف حبیب ریسرچ اورکمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو20.29ارب روپے بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو27.33ارب روپے کابعدازٹیکس منافع …
پی پی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں دوسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈکمپنی(پی پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔عارف حبیب ریسرچ اورکمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو20.29ارب روپے بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو27.33ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا،دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.46روپے رہی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.05روپے تھی،دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 11.89ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔








