اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز اضافہ دیکھا گیا،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7,000 روپے بڑھ کر 526,962 روپے پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 6,001 روپے اضافے کے ساتھ 451,784 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام 5,501 روپے بڑھ کر 414,150 روپے پر بند …
سونے کی قیمتوں میں اضافہ،چاندی میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز اضافہ دیکھا گیا،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7,000 روپے بڑھ کر 526,962 روپے پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 6,001 روپے اضافے کے ساتھ 451,784 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام 5,501 روپے بڑھ کر 414,150 روپے پر بند ہوئے۔ چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ 24 قیراط چاندی فی تولہ 105 روپے کم ہو کر 8,219 روپے رہ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کم ہو کر 7,046 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 70 ڈالر بڑھ کر فی اونس 5,042 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی 1.05 ڈالر کم ہو کر فی اونس 77.35 ڈالر پر آ گئی۔








