نئی سولر پالیسی عوام دوست ومعاشی ترقی کیلئے معاون بنائی جائے، میاں کاشف اشفاق

لاہور۔15فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اسے عوام دوست اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے معاون بنایا جائے۔اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخوں اور بار بار بجلی کی بندش سے متاثرہ صنعت، زراعت،گھریلو صارفین اورچھوٹے کاروباروں کے …

لاہور۔15فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اسے عوام دوست اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے معاون بنایا جائے۔اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخوں اور بار بار بجلی کی بندش سے متاثرہ صنعت، زراعت،گھریلو صارفین اورچھوٹے کاروباروں کے لیے شمسی توانائی ایک قابلِ اعتماد اور سستی متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 لاکھ 46 ہزار صارفین نے اپنی جمع پونجی لگا کر چھتوں پر سولر سسٹم نصب کیئے ہیں تاکہ توانائی کے اخراجات کم کیے جا سکیں اور پاکستان کو ماحول دوست بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی شرح میں اچانک تبدیلی یا اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔

میاںکاشف نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں مزید ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پالیسی کا تسلسل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ترمیم کو حتمی شکل دینے سے پہلے صنعتکاروں، صارفین اور توانائی کے ماہرین سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متوازن اور شفاف پالیسی نہ صرف صارفین کے مفادات کا تحفظ کرے گی بلکہ قومی گرڈ کو بھی مستحکم بنائے گی۔

مزید خبریں