اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کی چوتھائی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 2025 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 6.40 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 …
بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 53 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کی چوتھائی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 2025 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 6.40 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے، 2024 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 4.19 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.07 روپے ریکارڈ کی گئی جو 2024 کی آخری سہ ماہی میں 2.95 روپے تھی۔ بینک الفلاح کو کلینڈر سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 27.80 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو 2024 کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 7.61 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔







