بھکر ،ڈائریکٹر زراعت و پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد قیصرانی کا دورہ بھکر

بھکر۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت و پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد قیصرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ بھکر محمد اشرف قریشی نے ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت شاہانی سے گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک اور کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اسمبلی کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات …

بھکر۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت و پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد قیصرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ بھکر محمد اشرف قریشی نے ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت شاہانی سے گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک اور کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اسمبلی کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں گلابی سنڈی کے آف سیزن مینجمنٹ اور اگیتی کپاس کی کاشت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کاشتکار برادری کے لیے ان کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا گیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے لیے کپاس کی چھڑیوں کو فوری طور پر کھیتوں سے اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کریں اور ان کے ساتھ لگے ہوئے ٹینڈوں اور کچرے کو آگ لگا کر تلف کر دیں، تاکہ آئندہ کپاس کی فصل کو اس نقصان دہ کیڑے سے ہونے والے اربوں روپے کے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے محکمہ زراعت پنجاب پیسٹ وارننگ کی جانب سے جاری آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کاشتکاروں کو اس مہم میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی کی۔