کوئٹہ۔ 16 فروری (اے پی پی):بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صوبائی ٹیکس قوانین پر موثر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کیلئے حب میں جامع آگاہی و اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کو ودہولڈنگ ٹیکس کے قواعد و ضوابط، قانونی ذمہ داریوں اور بروقت تعمیل کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ نامزد ودہولڈنگ …
بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام جامع آگاہی و اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
کوئٹہ۔ 16 فروری (اے پی پی):بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صوبائی ٹیکس قوانین پر موثر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کیلئے حب میں جامع آگاہی و اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کو ودہولڈنگ ٹیکس کے قواعد و ضوابط، قانونی ذمہ داریوں اور بروقت تعمیل کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ نامزد ودہولڈنگ ایجنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابلِ ٹیکس خدمات کی ادائیگی کے وقت مقررہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس منہا کریں، اسے مقررہ مدت میں جمع کروائیں اور متعلقہ ریٹرنز بروقت داخل کریں۔شرکاءکو ودہولڈنگ کے عملی طریقہ کار، عام کوتاہیوں، قانونی تقاضوں اور عدم تعمیل کی صورت میں ممکنہ جرمانوں و سزائوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مختلف محکموں کے نمائندگان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ بی آراے مستقبل میں بھی مکمل رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا رہے گا تاکہ ٹیکس قوانین پر موثر اور درست عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق ایسے آگاہی سیشنز کا مقصد سرکاری اداروں میں ٹیکس تعمیل کو فروغ دینا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور صوبے کی مالیاتی استحکام میں اداروں کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔









