اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء (آٹو فنانسنگ) میں جنوری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 328 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 35.8 فیصدزیادہ ہے۔ …
گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں جنوری کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء (آٹو فنانسنگ) میں جنوری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 328 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 35.8 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 242 ارب روپے تھا،دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر2.8 فیصدکی نمو ہوئی،دسمبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 319 ارب روپے تھا جو جنوری میں بڑھ کر 328 ارب روپے ہوگیا۔








