اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 10 ہزار 342 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیاد ہ …
بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 6.6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 10 ہزار 342 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیاد ہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9 ہزار 706 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 3.1 فیصد کی کمی ہوئی۔
دسمبر کے اختتام پر نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 10 ہزار 671 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جو جنوری میں کم ہو کر 10 ہزار 342 ارب روپے ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام پر نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 938 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری کے اختتام پر نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 492 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں نجی شعبے کے کاروبار کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر کے اختتام پر نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9 ہزار 291 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو دسمبر میں کم ہو کر 8 ہزار 938 ارب روپے ہوگیا۔








