پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصداضافہ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ(پی ایس او) کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصداضافہ ہواہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں پی ایس اوکو12.12ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.17رب روپے کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔ پہلی ششماہی میں پی ایس اوکی فی حصص …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ(پی ایس او) کے خالص منافع میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصداضافہ ہواہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں پی ایس اوکو12.12ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.17رب روپے کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔

پہلی ششماہی میں پی ایس اوکی فی حصص آمدنی 25.8روپے رہی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.8روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں (اکتوبرتا دسمبر) میں پی ایس اوکو2.73ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.20ارب روپے کے مقابلہ میں 62فیصد اورپہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 71فیصدکم ہے۔

دوسری سہ ماہی میں پی ایس او کی فی حصص آمدنی 5.8روپے ریکارڈکی گئی۔