لاہور۔18فروری (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی28ویں برسی19فروری بروز جمعرات کومنائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ لدھیانہ میں پیدا ہوئے وہ فن اداکاری …
معروف اداکار آغا طالش کی28ویں برسی (کل) منائی جائے گی

مزید خبریں
لاہور۔18فروری (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی28ویں برسی19فروری بروز جمعرات کومنائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ لدھیانہ میں پیدا ہوئے وہ فن اداکاری سے منسلک تھے قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی آغا طالش نے چار سو سے زائد اردو ،پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی یادگار فلموں میں شہید
، فرنگی ،زرقا،یہ امن اور وطن،عجب خان،زخمی عورت،دہلیزبندش،محمد بن قاسم،میں بنی دلہن اور دیگرقابل ذکر ہیں۔آغا طالش فلم انڈسٹری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ،وہ19 فروری 1998 کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔








