ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کا آئندہ تربیتی سیشنز اور نمائش کے انتظامات سے متعلق اجلاس

سرگودھا۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ تربیتی سیشنز اور نمائش کے انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں بانی صدر مسز شمیم آفتاب، قائم مقام صدر سمیرا حریرہ، بانی سینئر نائب صدر سعدیہ خان، بانی نائب …

سرگودھا۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ تربیتی سیشنز اور نمائش کے انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں بانی صدر مسز شمیم آفتاب، قائم مقام صدر سمیرا حریرہ، بانی سینئر نائب صدر سعدیہ خان، بانی نائب صدر تنزیلہ ریاض، روبینہ مختار، ڈاکٹر حمیرا اور سائرہ ریحان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آئندہ منعقد ہونے والے تربیتی پروگرامز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں بھی سیشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ سرگودھا سے باہر کی کاروباری خواتین کو بھی یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں نجی بینکوں خصوصاً یو بی ایل کے ساتھ اشتراک عمل پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ خواتین کو مالیاتی امور، ڈیجیٹل بینکنگ اور کاروباری رہنمائی کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جا سکے۔