ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62ہزار747بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.1فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59ہزار121 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62ہزار747بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.1فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59ہزار121 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 8فروری کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2812ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.5فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2798ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32521بیرل، پی پی ایل 10025بیرل، پی او ایل 3981بیرل اورماڑی گیس کی 1220بیرل اوسط یومیہ پیداواررہی۔ اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار592ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 457،پی او ایل 52 اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1220ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔