حبیب بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئی مالیاتی رپورٹ کے مطابق مطابق گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران حبیب بینک کو 66.71ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواجوسال 2024کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے۔سال 2024میں بینک کو58.45ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر14فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئی مالیاتی رپورٹ کے مطابق مطابق گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران حبیب بینک کو 66.71ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہواجوسال 2024کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے۔سال 2024میں بینک کو58.45ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

گزشتہ سال کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 45.48روپے ریکارڈ کی گئی جو2024میں 39.85روپےتھی۔سال کے دوران بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 81.32 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کو15.43ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔سال 2024کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 14.41 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ چوتھی سہ ماہی کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 10.52روپے ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں