اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں جنوری کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 222ارب روپے ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ …
جنوری کے دوران گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں جنوری کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 222ارب روپے ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 200ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر0.7فیصد اضافہ ہوا۔
دسمبرمیں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سےفراہم کردہ قرضوں کا حجم 220ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو جنوری میں بڑھ کر222ارب روپے ہوگیا۔واضح رہے کہ جنوری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 10342ارب روپے اور نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8938ارب روپے ریکارڈکیا گیاہے۔








