اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر29.5فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 438.9ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر29.5فیصد کااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر29.5فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 438.9ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29.5فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں سے ترسیلات زر کا حجم 338.8ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔جنوری میں کینیڈا سے ترسیلات زر کا حجم 67.1ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر میں 70.9ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 50.5ملین ڈالر تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 23.20ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20.85ارب ڈالرکے مقابلے میں 11.3فیصد زیادہ ہے۔








