اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں جار ی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں کمپنی کو12.70ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی …
انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں 6 ماہ کے دوران 28فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں جار ی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں کمپنی کو12.70ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 9.95ارب روپےکا خالص منافع حاصل ہواتھا ۔
پہلی ششماہی میں کمپنی کو 161.60روپے فی حصص آمدنی ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں 126.69روپے تھی۔ اس مدت میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 8.83ارب روپے کی ادائیگیاں کیں ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر) میں انڈس موٹرزکو5.98ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو4.86ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 76.11روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 61.92 روپے تھی۔








