جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سرمایہ کاری و تجارتی مواقع کی تلاش کیلئے جدہ روانہ

لاہور۔22فروری (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز پر مشتمل وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کے روز جدہ کے دو ہفتوں کے اسٹریٹجک دورے پر روانہ ہو گیا۔دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری، باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہا کہ وفد سعودی درآمد …

لاہور۔22فروری (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز پر مشتمل وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کے روز جدہ کے دو ہفتوں کے اسٹریٹجک دورے پر روانہ ہو گیا۔دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری، باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہا کہ وفد سعودی درآمد کنندگان، سرمایہ کاروں، چیمبرز کے نمائندوں اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ پاکستانی غذائی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے اور جنوبی پنجاب میں جدید فوڈ پروسیسنگ اور کولڈ چین انفراسٹرکچر ، خصوصا اسنیکس میں سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیکیجنگ، برانڈنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ سعودی فوڈ مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنوبی پنجاب زراعت اور فوڈ پروسیسنگ ، خصوصا اسنیکس کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے جسے اسٹریٹجک شراکت داری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔