اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.56 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ …
سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1420 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.56 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1438 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1438 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390، راولپنڈی 1387 ، گجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1430 ، لاہور 1469، فیصل آباد 1440، سرگودھا 1450 ، ملتان 1446، بہاولپور 1450، پشاور 1420 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 19 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390، حیدر آباد 1435، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407 ، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1447 روپے ریکارڈ کی گئی۔








