،کے ایس ای 100انڈیکس میں 5478.63پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہااورکے ایس ای100انڈیکس 5478.63پوائنٹس کی کمی کے بعد167691.08پوائنٹس پربندہوا، مارکیٹ میں مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،389کی قیمتوں میں کمی اور136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر461.26ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.93ارب روپے رہی،کے ایس ای 30انڈیکس1715.27 پوائنٹس کی کمی کے بعد51327.62 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہااورکے ایس ای100انڈیکس 5478.63پوائنٹس کی کمی کے بعد167691.08پوائنٹس پربندہوا،

مارکیٹ میں مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،389کی قیمتوں میں کمی اور136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر461.26ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.93ارب روپے رہی،کے ایس ای 30انڈیکس1715.27 پوائنٹس کی کمی کے بعد51327.62 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 8675.81پوائنٹس کی کمی کے بعد234255.58پوائنٹس پربندہوا

،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 10.42ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 36062769حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 33673161حصص اوربینک آف پنجاب کے 26673106 حصص کالین دین ہوا،اٹنازٹیکنالوجیز لیمیٹڈ،کوہ نورانڈسٹریزلیمٹڈ اورایس ایس آیل ملز سرفہرسٹ ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔