اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن لمیٹڈکے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو5.878 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.377 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 29.8 فیصدکم ہے۔ پہلی ششماہی …
پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے خالص منافع میں پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن لمیٹڈکے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو5.878 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.377 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 29.8 فیصدکم ہے۔
پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 29.67 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ اس مدت میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 1.10 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔اعدادوشمارکے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی این ایس سی کو 2.16 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.743 ارب روپے کے مقابلہ میں 12.1 فیصدکم ہے، دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.92 روپے رہی جبکہ کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 44 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔








