عمرکوٹ۔ 23 فروری (اے پی پی):عمرکوٹ کے قریب بوسٹان میں واقع واپڈا گرڈ اسٹیشن کے نزدیک بااثر افراد نے سابق پولیس افسر مصدق علی آرائیں کی زرعی زمین سے سرسوں کی فصل چوری کر لی۔سرسوں کی فصل کٹائی کے بعد کھلے آسمان تلے سکھانے کیلئے رکھی گئی تھی، متاثرہ زمیندار کے مطابق رات گئے بااثر افراد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی زمین پر آئے اور تقریباً تین ایکڑ پر …
عمرکوٹ کے قریب سابق پولیس افسر کی لاکھوں روپے کی سرسوں کی فصل چوری، انصاف کا مطالبہ
عمرکوٹ۔ 23 فروری (اے پی پی):عمرکوٹ کے قریب بوسٹان میں واقع واپڈا گرڈ اسٹیشن کے نزدیک بااثر افراد نے سابق پولیس افسر مصدق علی آرائیں کی زرعی زمین سے سرسوں کی فصل چوری کر لی۔سرسوں کی فصل کٹائی کے بعد کھلے آسمان تلے سکھانے کیلئے رکھی گئی تھی، متاثرہ زمیندار کے مطابق رات گئے بااثر افراد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی زمین پر آئے اور تقریباً تین ایکڑ پر کٹی ہوئی سرسوں کی فصل ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر لے گئے جن کے ٹائروں کے نشانات بھی واضح طرح سے موجود ہیں۔زمیندار مصدق علی آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوری کی گئی سرسوں کا وزن 90 من سے زائد ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس واردات میں علاقے کے بعض سیاسی افراد بھی ملوث ہیں جن کی مدد سے بااثر ملزمان نے اس کے بچوں کا روزگار چھیننے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع کنری پولیس کو دے دی گئی ہے، تاہم تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی جا رہی۔متاثرہ زمیندار نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے،چوری شدہ سرسوں کی فصل واپس دلائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔\378









