اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وضاحت جاری کی ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں غیر ملکی کمپنیوں کے بند ہونے سے متعلق اعداد و شمار غلط طور پر پیش کیے جا رہے ہیں۔پیر کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1,157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں جو کہ ملک میں غیر …
پاکستان میں 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،غیر ملکی کمپنیوں کی بندش سے متعلق غلط اعداد و شمار غلط طو رپر پیش کیے گئے ، ایس ای سی پی کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وضاحت جاری کی ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں غیر ملکی کمپنیوں کے بند ہونے سے متعلق اعداد و شمار غلط طور پر پیش کیے جا رہے ہیں۔پیر کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1,157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں جو کہ ملک میں غیر ملکی کاروباری موجودگی کے تسلسل اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ مزید برآں گزشتہ ماہ صرف جنوری کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری چین، امریکا، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، جنوبی افریقہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور سپین سمیت مختلف ممالک سے آئی ہے۔
واضح رہے کہ 2022ء سے 2025ء کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹر ہوئیں جبکہ اس دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ میڈیا میں جن 125 غیر ملکی کمپنیوں کا حوالہ دیا گیا ہے وہ 1977ء سے اب تک بند ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ہے۔ یہ فہرست صرف گزشتہ تین برسوں سے متعلق نہیں ہے۔ ایس ای سی پی کے ڈیٹا میں ہر کمپنی کے نام کے ساتھ کمپنی کے بند کیے جانے کا سال بھی واضح طور پر درج ہے جس سے معلومات کی شفافیت اور درستگی یقینی بنتی ہے۔








