پاکستان اور قازقستان کے مالیاتی روابط میں اہم پیش رفت، دوطرفہ تجارتی تعاون کو نئی تقویت

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان علاقائی مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے کی سمت مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق میزان بینک اور قازقستان کے معروف بینک بینک سینٹر کریڈٹ کے درمیان کارسپانڈنٹ بینکاری تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتی ہوئی …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان علاقائی مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے کی سمت مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق میزان بینک اور قازقستان کے معروف بینک بینک سینٹر کریڈٹ کے درمیان کارسپانڈنٹ بینکاری تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوطرفہ تجارت کے لیے مالیاتی سہولت کاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ شراکت داری کے تحت ٹریڈ فنانس، بین الاقوامی ادائیگیوں اور کاروباری بینکاری خدمات کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جائے گا۔ماہرین کے مطابق بہتر بینکاری روابط سے برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کے لیے لین دین آسان ہوگا اور لاگت میں کمی آئے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان اس وقت قازقستان کو ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات برآمد کر رہا ہے، جبکہ اس مالیاتی تعاون سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو تیز، محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام میسر آئے گا۔ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں یہ شراکت داری علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جو وسطی ایشیائی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کو مزید وسعت دے گی۔