اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ چین سے دآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 12.564ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی …
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ چین سے دآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 12.564ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 10.390ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.467ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.482ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.05فیصدکم ہے۔جنوری میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 251.048ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 233.092ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 194ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.477ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین سے درآمدات پر11.097ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں24.58 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر8.90ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جنوری میں چین سے درآمدات کاحجم 1.621ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجودسمبرمیں 1.762ارب ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 1.366ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین سے درآمدات پر16.31ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








