انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 222.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو158.27ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،جنوری میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 222.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے

،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو158.27ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،جنوری میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 36.20ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 42.87ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 24.31ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 279.14ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو14.82ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15.24ملین ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹرانپسورٹ آلات کی برآمدات کاحجم 52.37ملین ڈالر، برقی مشینیری 60.98ملین ڈالر،سپیشلائزڈمشینیری 24.94ملین ڈالر اورآٹوپارٹس کی برآمدات کاحجم 12.28ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔