اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 501.74ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.58فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 564.90ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری 2025میں …
ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 501.74ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.58فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 564.90ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری 2025میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 61.26ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو دسمبرمیں 61ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 58.55ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں برآمدات پر 856 ملین ڈالرکے مال برداری کے اخراجات آئے تھے۔








