اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک سے جوتوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری کے دوران فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 113.269 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 109.432 ملین ڈالر کے مقابلہ …
جوتوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.51 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک سے جوتوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری کے دوران فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 113.269 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 109.432 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 3.51 فیصدزیادہ ہے۔
چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 2.55 فیصد کمی ہوئی، زیرِ جائزہ مدت میں لیدرفٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم83.62ملین ڈالررہاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 85.808 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، کینوس کے جوتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 52.04 فیصد کمی ہوئی، جاری مالی سال میں کینوس فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 0.888ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.852 ملین ڈالر تھا،
جاری مالی سال میں جوتوں کی دیگر اقسام کی برآمدات میں 32.09 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال کے پہلے 7ماہ میں جوتوں کی دیگراقسام کی برآمدات کاحجم 28.75ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21.77ملین ڈالرتھا، جنوری 2026 کے دوران جوتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.46 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2026 میں جوتوں کی برآمدات 20.656 ملین امریکی ڈالر رہیں، جبکہ جنوری 2025 میں یہ 18.701 ملین امریکی ڈالر تھیں۔








