آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران عالمی سطح پر روزگارکے متلاشی افراد کی تعداد1.2ارب تک بڑھ جائے گی ،40 کرو ڑ کو روزگار دستیاب ہوگا،عالمی بینک

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران عالمی سطح پر روزگارکے متلاشی افراد کی تعداد1.2ارب تک بڑھ جائے گی جن میں سے تقریباً40 کرو ڑ افراد کو روزگار دستیاب ہوگا۔ عالمی بینک کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کےلئے سستی توانائی کی فراہمی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات،جامع پالیسی سازی …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران عالمی سطح پر روزگارکے متلاشی افراد کی تعداد1.2ارب تک بڑھ جائے گی جن میں سے تقریباً40 کرو ڑ افراد کو روزگار دستیاب ہوگا۔ عالمی بینک کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کےلئے سستی توانائی کی فراہمی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات،جامع پالیسی سازی اور مالیات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نوجوان افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس حوالہ سے بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ کی ترقی کو بنیادی اہمیت دی جارہی ہے جس سے تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری اداروں کو مالیا ت تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے علاوہ توانائی کے شعبہ پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ مسابقتی نرخوں پر توانائی کی دستیابی سے پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے۔

ورلڈ بینک کے مطابق 2050تک دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریباً85فیصد حصہ ترقی پذیرممالک میں رہائش پذیر ہوگا جس کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو جامع اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت افرادی قوت سے بھرپور استفادہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کےلئے نہ صرف فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ بلکہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔