اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پام آئل کی ملکی درآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 6.37 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 367 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2025 میں پام آئل کی درآمدات کی مالیت 345 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جنوری 2025 کے مقابلہ میں جنوری 2026 کے دوران پام …
پام آئل کی ملکی درآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 6.37 فیصد کی بڑھوتری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پام آئل کی ملکی درآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 6.37 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 367 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2025 میں پام آئل کی درآمدات کی مالیت 345 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جنوری 2025 کے مقابلہ میں جنوری 2026 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 22 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








