دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ، چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2026تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر453.31ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.31فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر518.20ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، جنوری میں دالوں …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2026تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر453.31ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.31فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر518.20ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

جنوری میں دالوں کی درآمدات کاحجم 83.79ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 69.96ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 78.93ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں دالوں کی درآمدات پر891.035ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چائے کی درآمدات پر375.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.39فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر353.024ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 58.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 58.97ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 47.63ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میںچائے کی درآمدات پر600.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔