اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 2.670ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.65فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان اورسعودی عرب …
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 2.670ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.65فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 2.601ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو396.023ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.40فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو429.31ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا ،جنوری میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 58.095ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 65.69ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 64.84ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو706.055ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ مین سعودی عرب سے درآمدات پر2.274ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.70فیصدزیادہ ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.17ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، جنوری 2026میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 354.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 323.31ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 364.69 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں سعودی عرب سے درآمدت پر3.754ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








