لاہور۔یکم جون(اے پی پی )دورہ انگلینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگیا ،بدھ کے روز مزید 9کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے،آخری مرحلہ میں فٹنس دینے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، خرم منظور، افتخار احمد، بلال آصف ، سہیل خان، ذوالفقار بابر، محمد عامر، اکبر الرحمان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جو فٹنس مسائل …
دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل

مزید خبریں
لاہور۔یکم جون(اے پی پی )دورہ انگلینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگیا ،بدھ کے روز مزید 9کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے،آخری مرحلہ میں فٹنس دینے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، خرم منظور، افتخار احمد، بلال آصف ، سہیل خان، ذوالفقار بابر، محمد عامر، اکبر الرحمان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جو فٹنس مسائل یا اپنی مصروفیات کی وجہ سے قبل ازیں فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لئے گئے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی نئے فزیو شان ہیلز،ڈاکٹر ریاض، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن نے کی۔








