باکسر عامر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ لے آئے اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم تھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے وقف کردی جائے گی باکسر عامر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے پاکستان میں بدھ کے دن اپنے بھائی ہارون، ہیری کنگ خان سمیت سات عالمی شہرت یافتہ باکسرز کے …

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ لے آئے
اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم تھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے وقف کردی جائے گی
باکسر عامر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے پاکستان میں بدھ کے دن اپنے بھائی ہارون، ہیری کنگ خان سمیت سات عالمی شہرت یافتہ باکسرز کے درمیان باکسنگ کے مقابلے کا اعلان کیا ہے، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) سپر اسٹار باکسنگ ایونٹ عامر خان ٹرسٹ کی جانب سے فنڈز جمع کر کے تھر کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کی ایک کوشش ہے۔ باکسر عامر خان نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان ٹرسٹ باکسنگ کلچر کو سپورٹ اور پاکستان میں بین الاقوامی ایونٹ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ فن، ثقافت، تعلیم، کھیل اور دوسری تفریحی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے والے ہاشو گروپ آف کمپنیز نے اس سپر اسٹار باکسنگ ایونٹ کی بھی تشہیر کا قدم اُٹھایا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply