موسم گرما کی سبزیات کیاریوں یا چھت پر گملوں میں بھی کاشت کی جا سکتی ہیں،ترجمان

لاہور۔27فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیات(کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ)کی کاشت وسط فروری تا 31 مارچ تک کر سکتے ہیں جس میں نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈ موزوں رہتا ہے۔ مزید بتایا کہ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے،سبزیات کی کاشت …

لاہور۔27فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیات(کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ)کی کاشت وسط فروری تا 31 مارچ تک کر سکتے ہیں جس میں نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈ موزوں رہتا ہے۔

مزید بتایا کہ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے،سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے،

سبزیات کی کاشت کیلئے بیج جس کی اگا کی شرح 80 فیصد سے کم نہ ہو استعمال کریں اورجو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کا حامل ہو۔ اس کے علاوہ موسم گرما کی سبزیات کچن گارڈننگ کے تحت گھرکے باغیچہ یا چھت پر بھی کاشت کرکے اپنی ضرورت کے مطابق تازہ سبزیات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔